محکمہ مال کے ماہانہ الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن

محکمہ مال کے ماہانہ الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن

  

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) بورڈ آف ریونیو کی جانب سے محکمہ مال کے ماہانہ(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

الاؤنس میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد پٹواریوں کا ماہانہ الاؤنس 6240روپے سے بڑھا کر 14080کردیا گیا اس سلسلے میں گزشتہ روز انجمن پٹواریان پنجاب ملتان ڈویژن کے ایک وفد نے ڈویژنل صدر رائے محمد عارف کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر محمد کاشف ڈوگر سے ملاقات کی اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو ماہانہ الاؤنس کے نوٹیفکیشن اور بلز بھجوانے کی درخواست کی دریں اثنا رائے محمد عارف کی قیادت میں ڈویژن اور ضلعی عہدے داروں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران سے بھی ملاقات کی اس ملاقات میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسران نے انجمن پٹواریان کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -