پی ٹی آئی کی رانا ثنا اللہ کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

پی ٹی آئی کی رانا ثنا اللہ کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

  

پشاور(صباح نیوز)تحریک انصاف پنجاب کے وزیر قانون راناثنا اللہ کے خلاف خیبر پختونخوااسمبلی میں قرارداد لے آئی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے راناثنا اللہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔بدھ کو تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نادیہ شیر کی جانب سے کے پی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے وزیرقانون راناثنا اللہ نے مردان کیس کی تفتیش کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ جس طرح پنجاب فرانزک لیب اور ڈی این اے رپورٹ کے معاملے کو راناثنا اللہ نے اپنی پریس بریفنگ میں اچھالا ہے وہ تفتیش پر اثر انداز ہونے، خیبر پختونخواہ حکومت اور کار سرکار کے معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف راناثنا اللہ کے خلاف فوری کارروائی کریں اوراگر وزیراعلیٰ نے ایکشن نہ لیا تو کے پی حکومت رانا ثنا اللہ کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

مزید :

علاقائی -