میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع نہ ہوسکا‘ مقدمات اندراج کے احکامات بھی نظر انداز

میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع نہ ہوسکا‘ مقدمات اندراج کے ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف موثر آپریشن شروع (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

نہ ہو سکا ۔مقدمات کے اندراج کے احکامات بھی نظر انداز کر دئیے گئے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے بجلی چوری کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کروانے کے ایک بار پھراحکامات جاری کر دئیے ۔ ملتان اور خانیوال سرکلوں کے افسران کے اجلاس میں انہوں نے بجلی چوری کے سدباب اور ایف آئی آر کے اندراج میں ناکامی پر تمام افسران کو وارننگ دیتے ہوئے ایک ماہ کا وقت دیاہے جس کے بعد اگر کارکردگی بہترنہ ہوئی تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے خانیوال سرکل کے اجلاس میں لائن لاسز کنٹرول نہ ہونے ، ایف آئی آرکے اندراج میں ناکامی اور ریکوری کی شرح کم ہونے پر تمام ایس ڈی اوز کی سرزنش کی اور ایکسین کبیروالہ ، خانیوال ڈویژن اور میاں چنوں ڈویژنوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ملتان سرکل کے تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ ایس ڈی اوزبجلی چوروں کے خلاف درج کروائیں اور اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے میپکو چیف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر نواں شہر اور حسن پروانہ سب ڈویژنوں کے میٹرسپروائزرز کو معطل کیاگیاہے اور تین میٹرریڈرز فارغ کئے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -