عوام ایکسپریس ہولناک حادثے سے بال بال بچ گئی، دو افراد زخمی

عوام ایکسپریس ہولناک حادثے سے بال بال بچ گئی، دو افراد زخمی

  

نوشہرہ(صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔بدھ کو پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو پبی ریلوے سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ۔ ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹرین کی بوگیوں کو واپس ٹریک پر لایا جائے گا، ٹرین کو حادثہ پیش آنے کے باعث ٹریک بند ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

مزید :

علاقائی -