محکمہ ایکسائز ملتان کا جنرل ہولڈ اپ 813 گاڑیوں کی چیکنگ، 91 کے چالان

محکمہ ایکسائز ملتان کا جنرل ہولڈ اپ 813 گاڑیوں کی چیکنگ، 91 کے چالان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کے ای ٹی او ( ایڈمن ) کی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف شاہراہوں پر ٹیموں نے ناکہ لگا کر ’’جنرل ہولڈ اپ ‘‘ لگایا جس میں تین ٹیموں نے حصہ لیا جنرل ہولڈ اپ کی نگرانی ای ٹی او محمد یوسف ورک نے خود کی ٹیموں نے گزشتہ روز (بدھ) جنرل ہولڈ اپ کے دوران 813گاڑیوں کی چیکنگ کی اور 91شارٹ ٹوکن گاڑیوں کے چالان کیے گئے ای ٹی او ایڈمن محمد یوسف ورک کے مطابق دوران چیکنگ کیے گئے چالانوں کی مد میں تقریباً5لاکھ93ہزار روپے کی آمدن آنا متوقع ہے ۔
جنرل ہولڈ اپ