شریف خاندان کی لوٹ مار کا حساب عوام آئندہ انتخابات میں لینگے‘ شاہ محمود

شریف خاندان کی لوٹ مار کا حساب عوام آئندہ انتخابات میں لینگے‘ شاہ محمود

  

ملتان)نیوز رپورٹر( پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چےئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لودھراں الیکشن پر خوشیاں منانے والوں کی لوٹ مار کا یوم حساب قریب آگیا ہے شریف (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

خاندان کی لوٹ مار کا حساب عوام آئندہ انتخابات میں لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرچےئرمین چوہدری شفیق ارائیں کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ڈاکٹر اختر ملک ،میاں جمیل احمد ،شیخ سلمان نعیم ،چوہدری غلام حسین ،چوہدری ےٰسین ،چوہدری عاصم ،چوہدری محمد شفیع ،چوہدری سرور،حافظ ارشد ،قمر حبیب شکوری ،زبیر سندیلہ ،ملک مظہر ،چوہدری مقبول ،زاہد شفیق ،راشد چوہدری،سبحان سیعد اور چوہدری اختر بھی موجود تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں تحریک انصاف اب نئے انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی قومی الیکشن میں تحریک انصاف ہی ملک بھر سے کلین سوئپ کرے گی اب لیٹروں کی سیاست دم توڑنے والی ہے دریں اثناء چےئرمین شاہ محمودقریشی مختلف یونین کونسلر رنگیل پورمیں حاجی سلیم رضامرحوم کے صاحبزادے چوہدری جہاں زیب کے بیٹے مقامی اخبار کے فوٹوگرافر چوہدری اشفاق احمد کے والد چوہدری سرور کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر گئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر چوہدری وزیر محمد ،چوہدری محمد صادق ،ڈاکٹر اختر ملک ،چوہدری شفیق ارائیں ،میاں جمیل،چوہدری مقبول ارائیں ،سلمان نعیم ،چوہدری اکرم ،امام بخش تھیم ،محمد عاصم ،عثمان اصغر ،چوہدری ذیشان ،چوہدری شاہد ،چوہدری حسن ودیگر شریک تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -