شہباز شریف کے استقبال کیلئے قافلے بوریوالہ روانہ ہونگے‘ ثاقب خورشید

شہباز شریف کے استقبال کیلئے قافلے بوریوالہ روانہ ہونگے‘ ثاقب خورشید

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ آج ضلع بھر سے ہر قافلہ بوریوالہ کی طرف گا مزن ہو گا اور انپے قا ئد وزیر اعلیٰ پنجاب(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

میاں شہبا زشریف کا شاندار استقبال کیا جا ئے گا وہاڑی سے سینکڑوں گاڑیوں پر ہزاروں لیگی کارکنان اورمعز زین علاقہ بھر پور شر کت کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل 10کے چیئرمین چودھری محمد صفدر گجر کی رہا ئشگاہ پر منعقد ہ یو سی چیئرمینز ، کونسلرز اورلیگی کارکنان اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر یو سی چیئرمین چودھری محمد صفدر گجر ، سابقہ نا ظم حاجی بہادر خان گجر ، چودھری ساجد جا وید گجر ، یو سی چیئرمینز اختر نوا ز بھٹی ، شفیق الرحمن ، حاجی محمد سلیم بھارہ کے علاوہ احسان اللہ تارڑ ، حاجی محمد اقبال بھارہ، گلفام ڈوگر ، فراز الحق، کوآرڈنیٹر شہبا زحیدر، محمد جا وید ، سابقہ ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں آصف خورشید، کونسلرز سجاد انور گجر، حاجی رفیق رانا ، ندیم شیروانی ، نعیم خالد ، نادر علی بھٹی ، ناصر علی بھٹی سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقعہ پر کوآرڈنیٹر شہبا ز حیدر اور محمد جا وید نے بھی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ() کی عوامی حکومت نے ریکارڈ ترقیا تی کا م کرائے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف بوریوالہ وہاڑی کے دورہ پر میگا پراجیکٹ کا اعلان بھی کریں گے اس موقعہ پر یو سی چیئرمین چودھری صفدر گجر ، حاجی بہادر خان گجر ودیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کیا کہ اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے اور ہر قا فلہ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کی قیادت میں جا ئے گا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -