غیر معیاری اور کم وزن مچھلی کھلانے پر پیزا ہٹ کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ

غیر معیاری اور کم وزن مچھلی کھلانے پر پیزا ہٹ کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ

  

لاہور(نامہ نگار )غیر معیاری اور کم وزن مچھلی کھلانے پر پیزا ہٹ شادباغ کے خلاف شہری نے 4 لاکھ 73 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا ہے۔صارف عدالت کے جج طاہر نواز خان نے ابتدائی بحث کے لئے سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی ہے۔درخواست گزار آصف محمود نے موقف اختیار کیا ہے کہ پیزا ہٹ شاد باغ پر اپنے 9 دوستوں کو فش پارٹی رکھی جب کھانا آیا تو پتہ چلا کہ اوپر مچھلی کی ہلکی سی تہہ تھی اور اندر کارن فلاور اور دیگر چیزیں بھری ہوئی تھیں، اس کاوزن بھی پورا نہیں تھا، کھانے کا بل 4ہزار 160 روپے بنا جس میں سے 3500روپے مچھلی کے تھے،اس پر دوستوں کے سامنے بھی شدید شرمندگی اٹھانا پڑی۔

مزید :

علاقائی -