سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کا آڈیٹوریم اور لائبریری عاصمہ جہانگیر سے منسوب

سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کا آڈیٹوریم اور لائبریری عاصمہ جہانگیر سے منسوب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی خدمات کے پیش نظر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے وکلاء کے ہاسٹل میںآڈیٹوریم اور لائبریری کو عاصمہ جہانگیر کے نام سے منسوب کر دیا۔سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کی 20 ویں ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس صدر سپریم کورٹ بار سید محمد کلیم احمد خورشید کی زیر صدارت لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایگزیکٹیو ممبران کی جانب سے مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی جمہوریت۔قانون کی بالادستی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف آواز اٹھانے اور انسانیت کے لئے گراں قدرخدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اجلاس میں مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔اجلاس میں نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن قمر زمان قریشی کی جانب سے سپریم کورٹ بار ہاسٹل کے آڈیٹوریم اور لائبریری کو عاصمہ جہانگیر کے نام سے منسوب کرنے کی قرار داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

سپریم کوٹ بار

مزید :

علاقائی -