کرپشن کے بادشاہوں کے احتساب سے ہی پاکستان خوشحال ہوگا‘ لیاقت بلوچ

کرپشن کے بادشاہوں کے احتساب سے ہی پاکستان خوشحال ہوگا‘ لیاقت بلوچ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل کو آئندہ چند روز میں مرکزی قائدین فعال کرنے کا فیصلہ کر لیں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

گے ۔ سربراہی اور مرکزی کونسل کے اجلاس کی تاریخ کا فیصلہ کیا جارہاہے ۔ علمائے کرام نے کہاکہ پنجاب میں دینی جماعتیں ، علماء اور محب دین عوام ایم ایم اے کی فعالیت کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں ۔ پنجاب کے عوام اور ووٹرز آئین اور اسلامی قوانین کے نفاذ اور کرپشن اور سود سے پاک معاشی نظام کا غلبہ چاہتے ہیں ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ 2018 ء کا انتخابی معرکہ ملک و ملت کے لیے بہت اہم ہے ۔ امریکہ بھارت کے شیطانی گٹھ جوڑ کے مقابلہ اور ریاستی نظام پر لاقانونیت ، فساد ، کرپشن ، غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری کے تسلط کے خاتمہ کے لیے محب وطن عوام کو کلیدی اور فیصلہ کن کردار ادا کرناہوگا ۔ کرپشن کے بادشاہوں ، بدمعاش اشرافیہ کو احتساب کے عمل میں لانے سے ہی پاکستان خوشحال ، مستحکم اور باوقار ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -