لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات بائیو میٹرک ہوں گے

لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات بائیو میٹرک ہوں گے

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے 24 فروری کو ہونے والے انتخابات بائیو میٹرک ہوں گے ۔غیر تصدیق شدہ ووٹرز حق رائے دہی سے محروم رہیں گے۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے 24 فروری کو ہونے والے انتخابات میں 4 نشستوں پر 14 امیدوار میدان میں اتریں گے ۔چیئرمین الیکشن بورڈ نے لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کو انتظامات سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ کل ووٹرز 23761 ووٹرز میں سے 14595 ووٹرز بائیومیٹرک تصدیق شدہ جبکہ 9166 ووٹرز غیر تصدیق شدہ ہیں۔22 فروری تک بائیو میٹرک ووٹ کی تصدیق نہ کروانے والے وکلاء حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے ۔انتخابات کے لئے ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹاریم،کراچی شہداء ہال،کیانی ہال اور سٹڈی روم میں 85 بائیو میٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی پولنگ کا عمل صبح 9 سے 5 بجے تک جاری رہے گا جبکہ پولنگ بوتھ سے پولنگ کا عمل بذریعہ ایل ای ڈیز براہ راست دکھایا جائے گا ۔چیئرمین الیکشن بورڈ نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کو نااہلی یا جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

بارانتخابات

مزید :

علاقائی -