عدل و انصاف کی بالادستی‘ انسانیت کی خدمت کی جائے‘ یاور علی خان

عدل و انصاف کی بالادستی‘ انسانیت کی خدمت کی جائے‘ یاور علی خان

  

خانیوال(بیورونیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پنجاب جسٹس محمد یاور علی خان نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہے کہ بار اور بینچ ایک پیج پر ہوں عدل وانصاف کی بالادستی اور انسانیت کی خدمت کی جائے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال محمد اجمل بھٹہ او رجنرل سیکرٹری بار چوہدری کلیم ارشد کی ملاقات میں بات چیت کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ یہ منصب اللہ تعالی کی طرف سے عطاکردہ ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے فرائض سرانجام دینا چاہیے تاکہ اللہ تعالی کے ہاں بھی سرخروہوں اور بہتر معاشرے کی تشکیل میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں ملاقات میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال محمد اجمل بھٹہ او رجنرل سیکرٹری بار چوہدری کلیم ارشدنے خانیوال بار اور وکلاء کو در پیش مسائل سے تحریری طور پر بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی لائبریری کے لیے کتب ،آئی ٹی لیب کی اپ گریڈیشن اور بار روم کے لیے سولرسسٹم ،وکلاء کے لئے چیمبر اور وکلا کالونی ودیگر مسائل سے آگاہ کیا چیف جسٹس نے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان بلوچ بھی موجود تھے جبکہ ڈسٹرکٹ بار کے وفد میں جملہ عہدیدار ان بھی شامل تھے ۔

یاور علی خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -