تلور کے شکار پر پابندی ،وزارت خارجہ اور عدالتی کمیشن سے جواب طلب

تلور کے شکار پر پابندی ،وزارت خارجہ اور عدالتی کمیشن سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس یاور علی نے تلور کے شکار پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر وزارت خارجہ اور عدالتی کمشن سے جواب طلب کرلیا ہے ۔درخواست گزار شیراز ذکاء نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ تلور کی نسل ختم ہورہی ہے اس کے باوجود عرب شہزادوں کو شکار کی اجازت دے دی جاتی ہے ،نایاب پرندوں کے حوالے سے عدالت کمشن بھی قائم کرچکی ہے ،اٹارنی جنرل بھی کمشن کی رپورٹ سے اتفاق کرنے کا عدالت میں بیان دے چکے ہیں ۔کمشن کی سفارشات بھی عدالت میں طلب کی جائیں ،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کے لئے26مارچ کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -