سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی طلبی کے نوٹس معطل کرنے کے حکم امتناع میں توسیع

سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی طلبی کے نوٹس معطل کرنے کے حکم امتناع میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں سابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا کو دہشت گردی عدالت میں طلبی کے نوٹس معطل کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی، سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو مقدمات درج ہوئے مجھے ان میں ملزم نامزد نہیں کیا گیا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 24ماہ بعد مجھے استغاثہ میں ملزم نامزدکیا گیا،استغاثہ میں ان کا موقف سنے بغیر دہشت گردی عدالت نے انہیں طلبی کے بے بنیاد نوٹس جاری کئے،میں بے گناہ ہوں دہشت گردی عدالت کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کوکالعدم قرار دیا جائے،پاکستان عوامی تحریک کے وکیل رائے بشیرسپریم کورٹ میں مصروفیت کی بناء پر عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے،عدالت عالیہ کے فل بنچ نے کیس کی مزید سماعت 7فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ادارہ منہاج القرآن کے وکیل رائے بشیر کوعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
مشتاق سکھیرا

مزید :

علاقائی -