آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

  

کوئٹہ(آن لائن)وزیر اعلٰی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسو س کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انسداد دہشتگردی کے لئے فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ۔شہید اہلکاروں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جانیں دیں پسماندگان کے دکھ میں شریک ہیں ہم دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے تمام دہشتگردوں کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔ قبل ازیں آئی جی بلوچستان معطم خان انصاری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ 4، 3 دہشتگردوں نے ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا دہشتگردوں نے کلاشنکوف اور 9 ایم ایم پستول سے فائرنگ کیْ دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں ۔

مزید :

علاقائی -