سینیٹ انتخابات ، ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری دن ہے

سینیٹ انتخابات ، ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سینیٹ انتخابات میں ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری روز ہے ۔اس بابت اپیلوں کی سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ایک رکنی اپیلٹ ٹربیونل تشکیل دیا گیاہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی کی منظوری کے بعد جسٹس امین الدین خان پر مشتمل سنگل رکنی اپیلٹ ٹربیونل کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ جاری شدہ انتخابی شیڈول کے تحت الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے روبرو 15فروری تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی،اپیلٹ ٹربیونل 17فروری تک ان اپیلوں پر سماعت مکمل کر کے اپنا فیصلہ صادر کرے گا۔

سینٹ انتخابات

Ba

مزید :

علاقائی -