پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو تھانوں میں تعینات نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو تھانوں میں تعینات نہ کرنے کا اقدام لاہور ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو تھانوں میں تعینات نہ کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے۔اس سلسلے میں پنجاب کانسٹیبلری کے 15 اہلکاروں کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوٹیفیکیشن کے باوجود انہیں تھانوں میں تعینات نہیں کیا جارہا جو کہ قواعد و ضوابط کی بھی خلاف ورزی ہے ،درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ پنجاب کانسٹیبلری کے من پسند اہلکاروں کوتھانوں میں تعینات کیا گیا ہے جو امتیازی سلوک ہے ۔

کانسٹیبلری

مزید :

علاقائی -