سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے سارہ ندیم اور دیگر 8 نرسوں کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ جنرل ہسپتال میں طویل عرصے سے کام کر رہی ہیں، 2017 ء سے انہیں ریگولر نہیں کیا جا رہا، درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت کے 8 نومبر 2017 ء کے حکم کی ابھی تک تعمیل نہیں کی گئی ،عدالت اس کا نوٹس لے اور توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے، عدالت نے درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر تے ہوئے مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی ہے۔

نوٹس جاری

مزید :

علاقائی -