مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن بھی جیتے گی‘ ساجد مہدی

مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن بھی جیتے گی‘ ساجد مہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا،لُڈن، خانیوال(تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی این اے168 سید ساجد مہدی سلیم نے کہاہے کہ ان کی حکومت کے دور میں تعلیم(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

،صحت، بجلی اور سڑکوں کی تعمیرکے ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں جن کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بھر پور کامیابی حاصل کرے گی وہ نواحی گاؤں 501ای بی میں چیئرمین یونین کونسل 38محمد کاشف رامے کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آمد پر عوام کے بڑی تعداد میں ان کا والہانہ استقبال کریں گے اورثابت کریں گے کہ بورے والا مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن سے محبت کی ہے۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر و ضلع ناظم وہاڑی سید شاہد مہدی نسیم، کوآرڈنیٹر تنویر احمد گجر،وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور، مسلم لیگی راہنما نعیم احمد بھٹی،چیئرمین یونین کونسلز چوہدری آفتاب حسین،ملک حیدر علی لنگڑیال،عامر ممتاز چشتی،حاجی امیر علی،محمد خالد بودلہ،نثار احمد ولیکا،چوہدری احسان اللہ گھمن، وائس چیئرمین یو سی 38 فوجی محمد اسلم ڈوگر،سابق ناظم چوہدری محمدسعید رامے، چوہدری سجاد جاوید رامے،ملک منظور احمد نمبردار،چوہدری نعیم صابر،چوہدری محمد صدیق دیول ایڈووکیٹ،ندیم مشتاق رامے،عدنان ارشاد رامے، مسعو الرؤف رامے،محمد عاطف رامے، محمد علی بھٹی، کونسلرز اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔