عمران خان کے دھرنوں‘ منفی سیاست نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا‘ بلیغ الرحمن

عمران خان کے دھرنوں‘ منفی سیاست نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا‘ بلیغ الرحمن

  

احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر ) وفاقی وزیر مملکت تعلیم و انجینئر میاں بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی کامیابی سے ثابت ہوگیاہے کہ تحریک انصاف مقبولیت کھو چکی ہے۔ اور عوام نے توڑ پھوڑا ور دھرنوں کی سیاست(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کو مسترد کر دیا ہے۔ وائس چےئرمین بلدیہ میاں مز مل ندیم سے ملاقات میں انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) لیگ کی حکومت نے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرا ئے ہیں انہوں نے کہا عمرا ن خان نے چار سال میں دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور منفی سیاست سے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ۔ مگر لودھراں کے الیکشن نے اُن کی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب سے بھی کلین سویپ کامیابی حاصل کر ے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -