قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کیلئے مالی سال 2018-19ء کے بجٹ میں رقم مختص کرنے کا فیصلہ
ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے100 میگاواٹ پیداواری استعداد (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
کے حامل قائداعظم سولر پاور پلانٹ کیلئے مالی سال 19۔2018ء کے بجٹ میں رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رقم ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب اور استعداد کار میں اضافے پر خرچ ہوگی۔ حکومت نے پاور پلانٹ کو فروخت کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے تھے۔ لیکن پرائیویٹائزیشن کے عمل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس پر حکومت نے 100 میگاواٹ سولر پلانٹ کو حکومت انتظام میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔