وسطی پنجاب کے متعدد شہروں میں قائم 7 ہزار 295 صنعتی یونٹس کا سپیشل آڈٹ کرانیکا فیصلہ
ملتان(نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وسطی پنجاب کے متعدد شہروں(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
میں قائم 7 ہزار 295 صنعتی یونٹس کا سپیشل آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دے کر ان شہروں میں سیالکوٹ، نارووال، گجرات ، منڈی بہاء الدین، حافظ آباد اور گجرانوالہ شامل ہیں ایف بی آر نے ان 7 ہزار 295 صنعتی یونٹس کے سپیشل آڈٹ کے 25 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں سے 12 ٹیمیں سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور منڈی بہاء الدین میں واقع بڑے صنعتی پوائنٹس کا آڈٹ کریں گی جبکہ 13 ٹیمیں گجرانوالہ اور حافظ آباد کے علاقوں میں واقع صنعتی یونٹس کا شفاف آڈٹ کریں گی ایف بی آر نے ان تمام یونٹس کے سپیشل آڈٹ کیلئے 28 فروری 2018ء تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔