وزیر اعلیٰ کے بوریوالہ جلسہ کی تیاریاں مکمل‘ 100 فٹ لمبا 40فٹ چوڑا سٹیج تیار‘ 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں

وزیر اعلیٰ کے بوریوالہ جلسہ کی تیاریاں مکمل‘ 100 فٹ لمبا 40فٹ چوڑا سٹیج تیار‘ ...

  

وہاڑی،بوریوالا(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی ، تحصیل رپورٹر)آج بوریوالا میں(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ہونیوالے وزیر اعلی پنجاب کے جلسہ عا م کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،تفصیل کے مطابق آج 15فروری کو بوریوالا میں ہونیوالے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں کالج گراؤنڈ میں 100فٹ لمبا اور 40فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ گراؤنڈ میں پچاس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اسکے علاوہ جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگادئے گئے ہیں اور باڑ لگا کر ابھی سے کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ہاکی سٹیڈیم میں وزیر اعلی پنجاب کیلئے ہیلی پیڈ تیار کیاگیا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ شہر کو فلیکسز لگا کر سجاد دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مقامی حکومتی نمائندے ایم این ایز تہمینہ دولتانہ ،سعید احمد خان منیس ،سید ساجد سلیم مہدی، ایم پی ایز میاں ثاقب خورشید،فرح منظور رند ، شمیلہ اسلم ،صوبائی وزیرآصف سعید منیس اپنے اپنے قا فلوں کو لے کر بوریوالہ جلوس کی شکل میں جائیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -