لودھراں ضمنی الیکشن میں کامیابی پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ‘ نواز شریف سمیت اہم شخصیات کی پیر اقبال کو مبارکباد

لودھراں ضمنی الیکشن میں کامیابی پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ‘ نواز شریف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قطب پور (نامہ نگار) نومنتخب ممبر قومی اسمبلی پیر اقبال شاہ کی کامیابی اور (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

جہانگیر ترین مرکزی جنرل سیکریٹری تحریک انصاف کے بیٹے علی خان ترین کو عبرتناک کو شکست دینے پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،مریم نواز شریف ،خواجہ سعد رفیق ،حمزہ شہباز ،طلال چودھری،مریم اورنگ زیب ،پرویز رشید اور بیرون ملک سے احسن اقبال جیسے وزراء نے ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کی ۔جبکہ ایک دو روز میں شریف برادران کی اقبال شاہ کی رہائشگاہ مخدوم عالی میں آمد متوقع ہے ۔علاوہ ازیں پیر اقبال شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میری کامیابی اللہ تعالیٰ کی جانب سے غیبی امداد اور عبدالرحمٰن خان کانجو ،صدیق بلوچ ،پیر اکبر اور پیر رفیع الدین شاہ جیسے رفقاء کی مرہون منت ہے ۔