ایڈووکیٹ جنرل پنجاب دفترکے ملازمین کی مستقلی سمری منظورہونے پرہڑتال ختم
ملتا ن (خبر نگار خصو صی) لاہورہائیکورٹ کے ملتان سمیت تمام بینچز میں واقع (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب دفترکے ملازمین کی جانب سے گزشتہ روزمکمل ہڑتال کی گئی اورملازمین کی جانب سے دفاترکے باہردھرنادے کر احتجاج بھی کیاگیاہے اس موقع پر ملازمین نے بتایاکہ ایڈووکیٹ جنرل دفترکے ملتان ،بہاولپور،لاہوراورراولپنڈی میں واقع دفاترمیں435 ملازمین کوسال 2009 ء میں عدالتی حکم کے زریعے تنخواہ کا30 فیصداضافی الاؤنس دینے کاسلسلہ شروع کیاگیا جس کوموجودہ چیف سیکرٹری پنجاب نے منجمدکردیاتھا جبکہ کئی ملازمین کوعرصہ درازسے مستقل بھی نہیں کیاجارہاہے جس کے خلاف قبل ازیں بھی ہڑتال کی گئی ہے۔بعدازاں ملازمین نے لاہورسے مطالبات کی سمری وزیراعلیٰ دفترسے منظورہونے کی اطلاع موصول ہونے پر ہڑتال ختم کردی۔دریں اثناء ہڑتال کے باعث عدالتی مقدمات میں جواب بھجوانے کے لئے متعلقہ محکموں سے رابطے بھی نہیں کئے جاسکے ہیں اورمقدمات کی سماعت متاثرہوئی ہے۔