جامعہ زکریا ‘ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سیٹ پر 18 گریڈ کے پروفیسر کی تعیناتی

جامعہ زکریا ‘ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سیٹ پر 18 گریڈ کے پروفیسر کی ...

  

ملتان ( جنرل رپورٹر ) زکریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کی سیٹ پر 18گریڈ کے پروفیسر کی تعیناتی کردی گئی مصدقہ ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چودھری اسلم جنوری میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے مگر اس اسامی پر تاحال کوئی تقرری نہ کی گئی مگر اب وائس چانسلر کے خصوصی اختیارات 16/4کے تحت انجینئر ڈاکٹر فرح ارسلان صدیقی کو تعینات کردیا گیا جو یونیورسٹی ایکٹ کے خلاف ہے ، موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر کی تعیناتی سینڈیکیٹ نے کرنا تھی جس نے عارضی اور قائم مقام چارج دینے سے منع کرتے ہوئے اسامی کو مشتہر کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اب انتظامی افسروں نے پابندی کے بعد نئے خصوصی اختیارات کے ساتھ تعیناتی کرالی ۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی ایکیٹ کے تحت یہ اسامی 19گریڈ کی ہے اس پر کم گریڈ کا افسر تعینات نہیں ہوسکتا فرح ارسلان صدیقی اس وقت 18ویں گریڈ میں ہیں علاوہ ازیں اس سیٹ پر کام کرنے والے کیلئے کم سے کم کام کا تجربہ 13کا ہونا ضروری ہے مگر یہ تعیناتی کردی گئی جس پر تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر سینڈیکیٹ کے فیصلوں کو مقدم رکھتے ہوئے احکامات جاری کریں تاکہ میرٹ کا بول بالا ہوسکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -