حکومت دینی مدارس کو جدید عصری علوم سے آراستہ درسگاہیں بنانے کیلئے کوشاں ہے: گورنر رجوانہ

حکومت دینی مدارس کو جدید عصری علوم سے آراستہ درسگاہیں بنانے کیلئے کوشاں ہے: ...

  

ملتان ، بہاولپور ، خان پور(سپیشل رپورٹر ، بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان)گورنر(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

پنجا ب ملک محمدرفیق رجو انہ نے کہا ہے کہ دینی مدا رس کو جد ید عصری علو م سے ہم آ ہنگ کر کے مغر ب کا اسلا م کے با ر ے میں تصو ر تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔کبھی یہ درسگا ہیں دینی اور عصری علوم کا بہترین امتزاج ہوا کر تی تھیں جہا ں سے البیرونی ،رازی جیسے ریا ضی دانو ں، کیمیاء دان اور سا ئنسدا نو ں نے تعلیم پا ئی ۔حکو مت دینی مدا رس کو ایک طر ح پھر ما ضی کی طر ح دینی اور جد ید عصر ی علو م سے آ راستہ درسگاہیں بنانے کیلئے کو شا ں ہے ۔یہ با ت انہو ں نے معر وف عالم دین اوروفاق المدارس کے رہنماء قاری حنیف جالندھر ی سے ان کی رہائشگا ہ پر ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجو انہ نے کہا کہ دینی مد ارس میں طلبا ء وطالبا ت کی ایک بہت بڑ ی تعد اد زیر تعلیم ہے اور بہت سی درسگا ہو ں نے جد ید علوم کو بھی درس وتدریس کا حصہ بنا یا ہے ۔حکو مت ان مدا رس کو سہو لیات سے آراستہ کر کے ایسا تعلیمی نظام دینا چا ہتی ہے کہ یہا ں کے فارغ التحصیل طلبا ء دیگر نوجو انوں کی طر ح ملک وملت کی تر قی کے ساتھ سا تھ دین کی تر ویج کیلئے اپنا کر دا ر ادا کر سکیں ۔انہو ں نے کہا کہ دینی اور عصر ی علو م سے آراستہ نوجوان یورپ اور امر یکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بہتر انداز میں اسلا م کامثبت تشخص پیش کر سکتے ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے معر وف عالم دین قاری حنیف جالند ھر ی نے کہا کہ وفاق المدارس کے تحت ایک مر بوط جدید تعلیمی نظام دینی مد ار س میں رائج ہے جس میں عصر ی تقاضو ں کے مطابق جدت بھی لا ئی جا تی ہے ۔مدا رس میں طلبا ء اوردینی تعلیم کے ساتھ سا تھ انہیں جد ید علوم سے بھی روشناس کر ایا جا تا ہے گورنرپنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے قا ری حنیف جالندھر ی کی فر قہ وارا نہ ہم آ ہنگی اور باہمی اتحاد کی کا وشوں کو سر اہا ۔بعد ازا ں گورنرپنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ اپنا ملتا ن ،بہاولپور کا 6 روزہ دورہ مکمل کر نے کے بعد لاہور روانہ ہو گئے ہیں ۔علاوہ ازیں گورنر پنجا ب ملک محمدرفیق رجو انہ نے خا دم ند یم ملک ایڈ وکیٹ کی وفات پر گہر ے دکھ وافسو س کا اظہار کیا ہے ۔گورنر پنجا ب تعزیت کیلئے مر حوم کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے بیٹے عامرند یم ملک ودیگر اہل خا نہ سے تعز یت کااظہا ر کر تے ہو ئے مر حو م کی روح کے ایصا ل ثوا ب کیلئے فا تحہ خوا نی کی دریں اثناء گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا حل ہے جس کے لئے وہ دن رات کوشاں ہے ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ہر اول دستہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) صوبائی حلقہ 169کے نائب صدر اعجاز حسین لنگاہ سے کی گئی ملاقات میں کیا علاوہ ازیں نوجوان نسل پر اعتماد، ذہین اور نظم و ضبط کی بہترین مثال ہے۔ یہ بات گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے صادق پبلک سکول کے 64ویں سالانہ فاؤنڈرز ڈے کے موقع پر بطور مہمان خصوصی تقریب سے اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سکول جیسی عظیم درس گاہ جنوبی پنجاب میں ترقی کی بنیاد تصور کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس درس گاہ سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات ملکی ترقی، سیاست اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صادق پبلک سکول میں بلا تفریق تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے بچے حصول تعلیم میں مشغول ہیں جو اس علاقے کے لیے ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا صادق پبلک سکول کا قیام اس عظیم درس گاہ کے بانی سر صادق محمد خان عباسی کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا اس ادارے میں بچیاں بھی زیر تعلیم ہیں جن کا ڈسپلن ، امتحانات میں بہترین کارکردگی کے مظاہرے اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو پراعتماد بنانا ہے تاکہ وہ دور حاضر کے چیلنج کا بلا خو ف و خطر اور رکاوٹ سامنا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے کارنامے اور کارکردگی دیکھ کر مجھے ان پر فخر ہے اور اطمینان ہے کہ کل وہ کامیابی سے ہمارے ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ انہوں نے کہا ہمارے سکیورٹی ادارے ، پولیس، فوج، رینجرز کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک و قوم کو اندرونی خطرات سے محفوظ بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا فرض ہے کہ مثبت سوچ کو تقویت دی جائے انہوں نے کہا والدین مبارک باد کے مستحق ہیں جن کے ہونہار بچے، بچیوں نے میڈلز اور انعامات حاصل کیے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو پیغام میں کہا کہ وہ شاہین ہیں اور بادِ مخالف صرف ان کے حوصلہ کو جانچنے اور ان کو اور اونچا اڑانے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کو پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کے لیے ان تھک محنت کرنا ہوگی۔قبل ازیں صادق پبلک سکول کے پرنسپل پروفیسر میاں محمد احمد نے اپنی تقریر میں سکول کی تاریخ، نصابی ، غیر نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر سکول کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سکول کے طلبا وطالبات کے چاک و چوبند دستوں نے گورنر پنجاب کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ہیڈبوائے دانیال احمد خان اور ہیڈ گرل لائبہ سرفراز نے اپنی تقاریر میں سکول میں بیتے ایام کو یاد کیا۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر طلباوطالبات میں 40سے میڈل اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔ اس قریب میں جی او سی65ڈویژن میجر جنرل معظم اعجاز، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر قیصر مشتاق، فرحت عزیز مزاری، راحیل صدیقی سمیت دیگر عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ خان پور بار کے وفد سے گفتگ کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمدرفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ قانون دان طبقہ کا ہاتھ وقت کی نبض پر ہوتا ہے وکلا معاشرے کا سب سے حساس طبقہ ہیں یہ ہروقت تمام تر مسائل سے آگہی رکھتے ہیں اس لیے حکومت بھی وکلاء کی فلاح بہبود کیلئے ہردم کوشاں ہے وفد کی قیادت راؤ عبدالرؤف صدر بار اور جنرل سیکرٹری ملک راشدمختار نے کی انہوں نے خان پور بار کے مسائل کو توجہ سے سنا اور راؤ عبدالرؤف اور ملک راشدمختار کوچیمبرزسمیت تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -