کوئٹہ ، دہشتگردی ، 4ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ ، دہشتگردی ، 4ایف سی اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کو ئٹہ( آئی این پی) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں دہشت گردوں کی موٹرسائیکل پر گشت کرنے والی گشتی ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں4سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی ،صوبائی مشیر اطلاعات انوارالحق کاکڑ نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی مذمت اور 4سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستان میں دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کا انکی قبروں تک پیچھا کریں گے ، تحقیقات شروع ہوگئی ہیں شہید اہلکاروں کے پسماندگان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز علیٰ الصبح مسلح افراد نے کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں ریلوے ٹریک کی حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4سیکورٹی اہلکار لانس نائیک محمد اسلم ،شبیر ،نائیک محمد سعید ،سپاہی محمد امجد جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔شہید ہونیوالے سیکورٹی اہلکار لانس نائیک محمد اسلم ،شبیر ،نائیک محمد سعید ،سپاہی محمد امجد کی نماز جنازہ فرنٹیئرکور ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور بلوچستان میجرجنرل ندیم احمد انجم ،آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری ،کمشنر کوئٹہ امجد علی خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔
4اہلکار شہید

مزید :

صفحہ اول -