امریکہ ، فائرنگ کے 2واقعات ، 6ہلاک 50زخمی

امریکہ ، فائرنگ کے 2واقعات ، 6ہلاک 50زخمی

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ریاست میری لینڈ میں نیشنل سکیورٹی ہیڈ کوارٹرز کے باہر اورریاست فلوریڈا میں ایک سکول کے اندر فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 6افراد ہلاک اور 50سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے ریاست میری لینڈ میں نیشنل سکیورٹی ہیڈ کوارٹرز کے باہر ایک شخص نے اس وقت فائرنگ کر دی جب اسے گاڑی سمیت ہیڈ کوارٹرمیں داخل ہونے سے روکا گیا جس سے 3افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تاہم جوابی کارروائی فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد این ایس اے ہیڈ کوارٹرز کے اطراف کے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور عوام کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔این ایس اے حکام کا کہنا ہے تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔دریں اثناء امریکی ریاست فلوریڈا میں پارک لینڈ کے ہائی سکول میں فائرنگ کے واقع میں مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں کی رپورٹس کے مطابق کم از کم تین افراد ہلاک او ر 50سے زائد زخمی ہوئے گئے ہیں جبکہ بروورڈ کاؤنٹی کے پولیس سربراہ کا کہنا ہے سکول میں شوٹنگ کے واقع میں ملوث ملزم ابھی تک نہیں پکڑا گیا۔تفصیل واضح نہیں، ایف بی آئی جائے واردات پر تعینات ہے۔ٹیلی ویژن تصاویر میں مرجوری اسٹون مین ڈگلس ہائی سکول سے بچوں کی چیخ و پکار سنائی دے رہی ہے۔ یہ سکول فورٹ لوڈرڈیل سے تقریباً 24 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے، جبکہ لوڈرڈیل میامی کے شمال میں تقریباً 72 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔متعدد زخمیوں کو ایمبولینس میں منتقل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔پولیس اور ایمرجنسی سے تعلق رکھنے والے کارکنان مضافات میں موجود ہیں، اور اْنھوں نے آبادی کو چوکنہ کیا ہے کہ وہ بغیر مجبوری باہر نہ نکلیں۔

فائرنگ واقعات

مزید :

صفحہ اول -