پاکستان کے جوہری ہتھیار اور انتہا پسندوں سے تعلقات دنیا کیلئے خطرہ ، امریکہ کی الزام تراشی

پاکستان کے جوہری ہتھیار اور انتہا پسندوں سے تعلقات دنیا کیلئے خطرہ ، امریکہ ...

  

واشنگٹن (آئی این پی،آن لائن) امریکہ کے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈینیئل کوٹس نے الزام تراشی کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے انتہا پسندوں سے تعلقات اور جوہری ہتھیاروں میں اضافے کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ انتہاپسند جن کی پاکستان پشت پناہی کر رہا ہے، وہ افغانستان اور انڈیا کے اندر حملے کرتے رہے گے جس سے خطے میں کشیدگی پھیل رہی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا کو لاحق عالمی خطرات کو اجاگر کرنے کے لیے سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں ڈینیئل کوٹس کا کہنا تھا کہ جن انتہاپسند تنظیموں کی پاکستان پشت پناہی کر رہا ہے وہ پاکستان میں قائم اپنی محفوظ پناہ گاہوں کو افغانستان اور انڈیا میں حملوں کی منصوبہ بندی کیلئے استعمال کریں گے جو امریکی مفادات کے برعکس ہے۔دوسری طرف ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس سے کہا ہے کہ وہ آئندہ مالی سال کے لیے پاکستان کی سول اور عسکری امداد کے لیے 33 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد منظور کرے کیونکہ اس تجویز کردہ فوجی امداد سے القاعدہ اور عسکریت پسند گروپ داعش (آئی ایس) کو شکست دینے میں مدد حاصل ہوگی۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تجویز کردہ امداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 1 کروڑ ڈالر کم ہے جبکہ دفاعی امداد کا تعلق اسلام آباد کی جانب سے اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کی مبینہ محفوظ پناہ گاہوں کیخلاف کارروائی سے مشروط ہے۔

امریکہ

مزید :

صفحہ اول -