افغانستان میں امن کیلئے امریکہ کو شکست تسلیم کرنا ہو گی : بلاول بھٹو

افغانستان میں امن کیلئے امریکہ کو شکست تسلیم کرنا ہو گی : بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا افغانستان میں امن کیلئے امریکہ کو شکست تسلیم کرنا ہوگی،امریکہ جاننا ہی نہیں چاہتا افغانستان میں کیا ہورہا ہے، افغانستان ،شام یا دوسرے ممالک کے عوام پر شخصی نظریات مسلط نہ کئے جائیں، پاکستان برابری و باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔ بدھ کو بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مزیدکہا افغانستان کا 75 فیصد علاقہ دہشت گردی سے متاثر ہے،وہاں قیام امن کیلئے امریکہ کو شکست تسلیم کرنا ہوگی، شام میں امن کیلئے عوام کو فیصلے کرنے دیئے جائیں،افغانستان، شام یا دوسرے ممالک کے عوام پر شخصی نظریات مسلط نہ کئے جائیں۔ پاکستان برابری اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔ چین پاکستان کا عظیم دوست اور ہر موسم کا ساتھی ہے خوشی ہے روس سے دوستانہ تعلقات قائم ہورہے ہیں۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -