بانی وکی ولیکس کو قانونی محاذ پر ایک بار پھر شکست کا سامنا

بانی وکی ولیکس کو قانونی محاذ پر ایک بار پھر شکست کا سامنا

  

لندن(آن لائن ) خفیہ معلومات عام کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کی ایک قانونی درخواست کو لندن کی ایک عدالت نے مسترد کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک عدالت میں خفیہ معلومات عام کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کی ایک قانونی درخواست سے متعلق سماعت ہوئی،دوران سماعت فاضل جج نے جولیان آسانج کی درخواست کو مسترد کر دیا،جولیان آسانج نے اپیل کی تھی کہ برطانوی حکومت ان کیخلاف مزید قانونی کارروائی نہ کرے۔واضح رہے کہ انہیں ضمانت پر رہائی کی شرائط کی خلاف ورزی کے باعث اس کارروائی کا سامنا ہے۔جولیان آسانج نے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2012ء میں لندن میں قائم ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لے لی تھی۔

بانی وکی ولیکس

مزید :

صفحہ اول -