لودھراں میں عقل سے عاری شخص رن آؤٹ ہو گیا : عابد شیر

لودھراں میں عقل سے عاری شخص رن آؤٹ ہو گیا : عابد شیر

  

اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لودھراں انتخابات میں عقل سے عاری شخص رن آؤٹ ہوا ہے نتائج نے ثابت کیا کہ لوگ میاں نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں ہمارا ووٹ بنک بڑھا ہے کم نہیں ہوا ابھی تو ٹریلر چلا ہے فلم باقی ہے۔بدھ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں اوچھے ہتھکنڈوں سے ن لیگ کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے ہیں انھیں یاد رکھنا چاہئے کہ ن لیگ دیوار کے ساتھ نہیں لگے گی بلکہ اس دیوار کو گرا دے گی سینٹ اور عام انتخابات میں ہم اکثریت حاصل کریں گے اور پہلے سے زیادہ بھاری مینڈیٹ کے ساتھ حکومت بنائیں گے ن لیگ میں اختلاف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ن لیگ ایک جمہوری پارٹی ہے سیاسی جماعتوں کے اندر اختلاف تو ہوتے ہیں جنھیں باہمی مشاورت سے سلجھایا جاتا ہے ہمارا سیاسی قبلہ و کعبہ رائے ونڈ ہے قائد میاں نواز شریف کا فیصلہ حتمی فیصلہ ہوتا ہے انھوں نے ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کو حالیہ دی جانے والی دھمکیوں پر کہا کہ ایک ڈکٹیٹر مشرف نے پاکستان کو ایک ایسی جنگ میں جھونکا جو ہماری نہیں تھی ہم اج خمیازہ بھگت رہے ہیں لیکن ٹرمپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان ایک ازاد ریاست ہے اور ہم اپنی پالیسوں پر چلیں گے ان دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -