اسلام آباد ، ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی قرار دیدیا

اسلام آباد ، ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی قرار دیدیا

  

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ویلنٹائن ڈے عوامی مقامات اورسرکاری سطح پر منانے سے روک دیا۔بدھ کو اسلام آباد ہا ئیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پیمرا کے وکیل ذیشان ایڈووکیٹ نے رپورٹ پیش کی، ر پو ر ٹ کے مطابق غیر مہذب چیزوں کی تشہیر ٹی وی چینل میں بلکل بند کر دی ہیں، عدالت نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو ویلنٹائن ڈے کی نشریات اور کوریج فوری روکنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے وزارت اطلاعات، وفاقی حکومت، چیئرمین پیمرا اور چیف کمشنر سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے ہاں لال رومال تحریک چلی، وہاں لال گلاب کی، ویلنٹائن ڈے اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے روکا جائے، مارننگ شوز کاکوئی والی وارث نہیں،مارننگ شوز میں بیہودہ قسم کے کپڑے پہنے ہوتے ہیں، ویلنٹائن ڈے پر تفصیلی فیصلہ دونگا،عدالت نے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -