سانحہ بلدیہ ٹاؤن، رؤف صدیقی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی

سانحہ بلدیہ ٹاؤن، رؤف صدیقی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔کیس کی سماعت سینٹرل جیل میں واقع انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، سماعت کے موقع پر مقدمے میں گرفتار ملزم عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر چریا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ ضمانت پر رہا رؤف صدیقی و دیگر بھی پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان پر 6 سال بعد فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے 17 فروری کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا جب کہ عدالت نے کیس میں مفرور ملزم علی حسن قادری کو اشتہاری قرار دے دیا۔

بلدیہ ٹاؤن

مزید :

صفحہ اول -