پروفیسر تنظیم اکبرکا قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں وزیراعلیٰ کو پولیس کی ابتدائی رپورٹ

پروفیسر تنظیم اکبرکا قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں وزیراعلیٰ کو پولیس کی ابتدائی رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)گلبرگ کے علاقہ کلمہ چوک میں نامعلوم کے افراد کے ہاتھوں قتل ہونیوالے پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر کو ٹارگٹ کلنگ میں نہیں دیرینہ دشمنی یالین دین پر موت کے گھاٹ اُتارا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو پولیس کی جانب سے پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر کے اندھے قتل میں ٹارگٹ کلنگ کاعنصر نہیں پایا جارہا ، پولیس کا کہنا ہے پروفیسر تنظیم اکبر کو دیرینہ دشمنی یا پھر لین دین کے تنازع پرقتل کیا گیا ہے۔ نامعلوم افراد نے پروفیسر کو قتل کرنے سے قبل باقاعدہ تو تکارکی اور ملزم باقاعدہ بحث کرتے رہے ، ابتدائی تفتیش میں دیرینہ دشمنی لین دین اور ڈکیتی قتل جیسے پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے جس میں واقع دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ اس میں سی سی ٹی وی فوٹیج، مقتول کا ٹیلی فون ڈیٹا اور مقتول کے رشتہ داروں سمیت مختلف زاویوں سے مدد لی جارہی ہے ۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈویژن ابرار نیکو کا نے پاکستان کو بتایا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں لگتا تاہم دیرینہ دشمنی یا لین دین اور ڈکیتی قتل جیسے پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے۔
تنظیم اکبر قتل

مزید :

صفحہ اول -