قاتل فوری گرفتار کئے جائیں،وزیرا علیٰ کی ہدایات، چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

قاتل فوری گرفتار کئے جائیں،وزیرا علیٰ کی ہدایات، چار رکنی تحقیقاتی ٹیم ...

  

لاہور (کر ائم رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کلمہ چوک کے قریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پولیس سمیت سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ،ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پروفیسر کے قتل کے واقعہ پر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔دوسری جانب آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی نگرانی میں ایس پی سی آئی اے اور ایس پی ماڈل ٹاؤن سمیت ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پر مشتمل چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -