امریکہ کی پاکستان میں یکطرفہ کارروائی دوطرفہ تعلقات کیلئے ’’ریڈ لائن ‘‘ ہو گی : احسن اقبال

امریکہ کی پاکستان میں یکطرفہ کارروائی دوطرفہ تعلقات کیلئے ’’ریڈ لائن ‘‘ ...

  

کوئٹہ ،نیویا رک ( سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے امریکا کی پاکستان میں یکطرفہ کارروائی دوطرفہ تعلقا ت کیلئے 'ریڈ لائن' ہو گی۔پاکستانی مفادات کیخلاف کوئی سازش یا کوشش ہوئی توجواب دیا جائے گا،گزشتہ روز ا مر یکی نشریاتی ادارے سی ا ین این کو ا نٹرویو اورکوئٹہ میں سکیورٹی فورسز پر حملے پر مذمتی بیان میں وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا پاکستان کو ڈرانا، دھمکانا یا زورزبردستی غیر مفید ہوگی،افغانستان میں ناکامیوں کاملبہ پاکستان پر ڈالا جاتا ہے،جبکہ وہاں امن کیلئے ضروری ہے پاکستان اور امریکا مل کر کام کریں۔امریکا کو جنوبی ایشیا اور افغانستان کو مختلف انداز سے دیکھنا ہوگا ۔ دہشت گردوں سے جنگ میں پاکستان کو بہت معمولی امریکی امداد ملی، جبکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ امریکی امداد کیلئے نہیں بلکہ عوام کے تحفظ کیلئے لڑی۔دہشت گردی کے مسئلے کے حل کیلئے عسکری کیساتھ سیاسی حل بھی ہونا چاہیے ، پاکستان امن کیلئے عالمی برادری کیساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ہم امریکا سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے، ہم ترقیاتی شراکت داری کے خواہاں ہیں۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیاب تجربات کا دنیا کوفائدہ دینا چاہتے ہیں، پاکستان اب ایسے مقام پرہے جہاں پرہمیں تیزی سے تر قی کرنا ہے، 2013 میں ملکی معیشت 3 فیصد پرتھی،آج 6 فیصد سے تجا و ز کرچکی ہے، مختصرعرصے میں بہترپالیسیوں کے باعث بے پناہ ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ ملک میں ترقی کا نیا دورکامیابی سے جاری ہے، توانائی سمیت بحرانوں پرتقریبا قابوپالیا ہے، سرمایہ کاروں کا معیشت پراعتماد بحال کیا ہے، توانائی بحران پرقابوپانے سے ہماری صنعتیں ریکارڈ ترقی کررہی ہیں، زرعی پیداوارمیں بھی خاطرخواہ اضافہ ہورہا ہے ۔سمندرپارپاکستانیوں کوپاکستان کی ترقی سے منسلک ہونا ہوگا، سمندرپارہم وطنوں کو آگاہ کردیا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ما حو ل سا ز گارہے، دہشتگردی کیخلاف تمام قوم نے مل کرجنگ لڑی، نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے پوری قوم نے دہشتگردی کوناسورقراردیا جبکہ گزشتہ 4 سال میں دہشتگردی اورفرقہ واریت کے واقعات میں 80 فیصد سے زائد کمی ہوئی، کراچی میں امن واپس آگیا ہے وہاں 95 فیصد جرائم کاخاتمہ ہوگیا، بلوچستان میں تخریب کاروں نے امن کونقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں کیں اور وہاں ترقی کی نئی لہرشروع ہوچکی ہے ۔ د ر یں اثناء بدھ کے روز کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا انکا کہنا تھا پوری قوم د ہشتگر دی کیخلاف جنگ میں متحد ہے اور دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے جبکہ ہماری بہادر مسلح افواج ملکی سلامتی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں ۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -