ایم کیو ایم پاکستان کے انٹر پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری

ایم کیو ایم پاکستان کے انٹر پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن 2018کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق 11فروری 2018کو پی آئی بی گراؤنڈمیں منعقدہ جنرل ورکرز اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کی منظوری کی روشنی میں الیکشن کمیشن ایکٹ2017کی سیکشن نمبر 208کے تحت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اپنے آئین کی شق 13کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس کے فارم متحدہ قومی موومنٹ الیکشن سیکریٹر یٹ مکان نمبر 270پی آئی بی کا لونی سے درج ذیل شیڈول کے تحت حاصل کئے جا سکتے ہیں، نا مزدگی فارم حاصل کرنے تاریخ 14فروری 2018، 9بجے صبح تا 12بجے دوپہر ہے جبکہ فارم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15-2-2018،1 بجے ہے ۔ فارمز کی اسکروٹنی (جانچ پڑتال) 16-2-2018، 9بجے صبح تا 12بجے دوپہر ہوگی جبکہ نا مزدگی پر اعترا ضا ت کی تاریخ16-2-2018، 1بجے دوپہر تا 3بجے دوپہرہے۔اعتر اضات پر سنوائی 16-2-2018،4 بجے شام تا 6بجے شام تک ہوگی، نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 16-2-2018،7بجے شام تا 8بجے رات ہے۔انٹرا پارٹی الیکشن میں رابطہ کمیٹی کے امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست چیف الیکشن کمشنر انٹرا پارٹی الیکشن متحدہ قومی مومنٹ پاکستان 16-2-2018 ، رات 9بجے جاری کی جائے گی۔ پولنگ بتاریخ 18فروری 2018 کے ایم سی اسٹیڈیم (پی آئی بی کالونی) میں صبح 9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گی ۔ انٹر ا پارٹی الیکشن 2018، میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان بذریعہ خفیہ رائے شماری (ووٹنگ) نئی قیادت کا انتخاب کریں گے۔
متحدہ انٹراپارٹی الیکشن

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے فارغ کردیا لیکن منانے کی کوششیں ترک نہیں کیں۔بدھ کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید سردار احمد فارغ کردہ کنوینر فاروق ستار کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور کہا کہ فاروق ستار کی واپسی کا اللہ جانے ،ہم کوشش کرتے ہیں،امید پر دنیا قائم ہے۔فاروق ستار نے سردار احمد کی آمد پر کہا کہ وہ صورتحال پر پریشانی کا اظہار کرنے آئے تھے،سردار صاحب کو بھی امید ہے انشا اللہ معاملات صحیح ہوجائیں گے۔ادھر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ فاروق ستار اب پارٹی کے کنوینر نہیں ،تنظیمی الیکشن کرانا کنوینر کی ذمہ داری ہے تاہم فاروق ستارکومنانیکی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستارکو منانے کے لئے ہم پوری جماعت لے کر گئے تھے ،جاتے رہے ہیں اور جائیں گے،ہم انفرادی طور پر بھی ان کے پاس جارہے ہیں۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ فاروق ستارسے کہاتھا سینیٹ کی 4 نشستوں پرپارٹی نہیں توڑیں گے۔
رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -