دوہری شہریت والے سرکاری افسروں سے متعلق رپورٹ 25دنوں میں طلب

دوہری شہریت والے سرکاری افسروں سے متعلق رپورٹ 25دنوں میں طلب

  

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسروں سے متعلق رپورٹ 25 دنوں میں طلب کرتے ہوئے تمام چیف سیکرٹریوں سے بھی دوہری شہریت رکھنے والے افسران کی فہرست طلب کرلی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ حکم کی تعمیل نہ ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسروں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ تمام اداروں سے عدالتی احکامات پرتفصیلات منگوائی گئیں ٗدو صوبوں کی رپورٹ آچکی ہے، ابھی مزید اداروں سے رپورٹس آنا باقی ہے حتمی رپورٹ کے لیے مزید وقت دیاجائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ 43 وزارتوں میں سے 20 کی رپورٹ آئی ہے ٗسرکاری لوگ اپنے بچوں کو باہر منتقل کردیتے ہیں ٗیہاں گڑبڑ کرتے پر پکڑے جائیں تو باہر چلے جاتے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ جس شخص نے دوہری وفاداری کاحلف اٹھایا ہو ٗاس کی وفاداری کس کے ساتھ ہوگی؟چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کو دوہری شہریت پر نااہل کیا گیا ٗیہاں کے مفادات اور وہاں کے مفادات مختلف ہوسکتے ہیں، ہمارے پاس مکمل معلومات ہونی چاہئیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ دوہری شہریت رکھنے والوں کی خبر دینے والے کو ایوارڈ دیں گے۔ یہ بعد میں طے کریں گے کہ دوہری شہریت چھپانے والوں کے خلاف کیا ایکشن ہوگا۔کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

دوہری شہریت

مزید :

صفحہ اول -