نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا

نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا

  

لاہور(خبرنگار)نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اورسابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو کل صبح طلب کرلیا ہے۔نیب نے لاہور نے اس سکینڈل میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سمیت ایل ڈی اے کے چیف انجینئر کو بھی طلب کیا تھا۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ایل ڈی کے چیف انجینئر سے الگ الگ تحقیقات کی گئی ہیں۔ نیب حکام کے مطابق آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آتی ہیں۔ جس پر تحقیقات کادائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔ نیب کے ترجمان کے مطابق اس سکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو پہلے بھی طلب کیا گیا تھا۔ اور شہباز شریف سے تحقیقات کے بعد سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ جبکہ اسی سکینڈل میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی آج صبح طلب کرلیا گیا ہے۔

آشیانہ ہاؤسنگ

مزید :

صفحہ اول -