وزارت 50 فیصد کے حساب سے قرعہ اندازی کرانے کیلئے تیار نہ ہو سکی

وزارت 50 فیصد کے حساب سے قرعہ اندازی کرانے کیلئے تیار نہ ہو سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور پچاس فیصد کے حساب سے قرعہ اندازی کرانے کے لئے تیار نہ ہو سکی۔ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی مزید لٹک گئی۔ راولپنڈی ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد قرعہ اندازی کا اعلان ہو گا ہوپ نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج کوٹہ کی تقسیم کے خلاف رٹ دائر کر رکھی ہے 26جنوری کو قرعہ اندازی ہونا طے تھی۔ہوپ نے سرکاری اور پرائیویٹ کوٹہ میں 50،50فیصد کرنے کا مطالبہ کررکھا ہے لاہور ہائیکورٹ نے ہوپ کی درخواست پر وزارت مذہبی امور کو 50فیصد کے حساب سے قرعہ اندازی کرنے کی ہدایت کی تھی اب کیس وزارت مذہبی امور کی درخواست پر راولپنڈی ہائیکورٹ میں منتقل ہو گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -