سعودی گورنمنٹ نے 5فیصد بلدیہ (میونسپلٹی) ٹیکس نافذ کر دیا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی گورنمنٹ نے 14 فروری سے ہوٹلز ، ٹرانسپورٹ پر 5فیصد ویلیوایڈڈ (VAT) کے بعد 5فیصد بلدیہ (میونسپلٹی) ٹیکس نافذ کر دیا پاکستانی عمرہ ایجنٹ اور مکہ مدینہ ہوٹل مالکان کی نیندیں حرام ہو گئیں عمرہ کاروبار بحران کا شکار ہے ہوٹلز خالی ہیں ٹرانسپورٹ کھڑی ہے 5فیصد VAT ٹیکس کے بعد 5فیصد مزید بلدیہ ٹیکس پر عمل درآمد سے عمرہ کاروبار مزید بحران کا شکار ہو گیا ہے۔5فیصد بلدیہ ٹیکس حج پر لگتا ہے یا نہیں یہ سعودی وزارت کلیئر نہیں کرر ہی۔
ٹیکس