بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کو دوبارہ منظم کر رہے ہیں،یوسف گیلانی
کراچی (آن لائن) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں ناکامی عمران خان کا پارلیمنٹ کو لعنت دینے کا ردعمل ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو دوبارہ منظم کر رہے ہیں آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ٹڈاپ کرپشن کیس میں پیشی کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ناکامی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا شاخسانہ ہے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے عمران خان کو جواب دے دیا ہے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کو دوبارہ منظم کر رہے ہیں انہوں نے پارٹی میں بہت اہم اصلاحات کی ہیں جس کی بنا پر پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ا یک مضبوط قوت کے طور پر عوام کے سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں سے ہماری پرانی وابستگی ہے ۔
یوسف گیلانی