سینئر صحافی اشفاق ساجد مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

سینئر صحافی اشفاق ساجد مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
 سینئر صحافی اشفاق ساجد مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

  

اسلام آ باد (خصو صی رپورٹ)جی سی این کے بانی ممبر اور سینئر صحافی اشفاق ساجد مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر رہے۔ حال میں پاکستان یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری خزانہ تھے۔ اے پی پی سے وابستہ بھی تھے۔ کچھ عرصہ پہلے بیمار ہوئے اور اسلام آباد سے اپنے گھر کامونکی تشریف لے گئے۔ وہاں بیماری بڑھ گئی اور چند روز قبل سی ایم ایچ لاہور منتقل ہوگئے جہاں بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی۔ ڈاکٹروں نے انہیں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے پنڈی منتقل کیا گیا مگر گردے فیل ہونے کے باعث چل بسے ۔ مرحوم کے جسد خاکی کو ان کے آبائی شہر کامونکی منتقل کر دیا گیا۔ نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں کامونکی میں بعد از نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے سنیئر صحافی اشفاق ساجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشفاق ساجد نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ سرگرم کردار ادا کیا اللہ تعالٰی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے (آمین)

مزید :

صفحہ آخر -