2018ء کے دوران سعودی عرب میں 84نئے ہوٹل تعمیر ہونگے

2018ء کے دوران سعودی عرب میں 84نئے ہوٹل تعمیر ہونگے

  

جدہ( بیورورپورٹ) ٹاپ ہوٹل پروجیکٹس کمپنی نے تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2018ء کے دوران سعودی عرب میں 84نئے ہوٹل تعمیر ہونگے۔ انکے کمروں کی تعداد 27281ہوگی۔ یہ ریاض، جدہ ، مکہ مکرمہ اور الخبر میں تعمیر ہونگے۔ ان 4شہروں میں ہوٹلوں کی ضرورت سب سے زیادہ ہے۔ مشرق وسطیٰ کے 10اہم اور نمایاں ترین ایسے شہروں کی فہرست میں یہ 4شہر شامل ہیں جہاں ہوٹل سب سے زیادہ درکار ہیں۔ ریاض کا نمبر تیسرا اور جدہ کا نمبر چوتھا ہے۔

ہوٹل

مزید :

صفحہ آخر -