شہبازشریف کی کوئٹہ میں سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

شہبازشریف کی کوئٹہ میں سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ شہید اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ وطن عزیز میں قیام امن کے لئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے اپنے کئے کی سزا ضرور پائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -