پاکستان ،بوسنیا دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، رضاربانی

پاکستان ،بوسنیا دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، رضاربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے پاکستان اور بوسنیا کے مابین پارلیمانی سطح پر دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکے ۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں بوسنیا کے سفیر ثاقب فورک سے ملاقات کے دوران کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری سماجی و اقتصادی تعلقات کو تقویت دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور دونوں ممالک اہم فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دے سکتے ہیں ۔ ملاقات میں پارلیمانی دوستی گروپس کو موثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا کہ دونوں پارلیمان کے سیکرٹریٹس وفود کے تبادلوں کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے فائد ہ اٹھانے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں گے ۔ بوسنیا کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ کو بوسنیا کی نیشنل اسمبلی اور سینیٹ کے سربراہ کی جانب سے بوسنیا کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔ جبکہ چیئرمین سینیٹ نے بھی بوسنیا کی سینیٹ کے چیئرمین کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔
رضا ربانی

مزید :

صفحہ آخر -