بچوں سے بداخلاقی ، 5 سال میں 17 ہزار 862 واقعات کا انکشاف

بچوں سے بداخلاقی ، 5 سال میں 17 ہزار 862 واقعات کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھرمیں 5 سال کے دوران بچوں سے بداخلاقی کے 17 ہزار 862 واقعات رپورٹ ہونے کا انکشاف ہواہے۔گزشتہ روز اسپیکر ایاز صادق کی زیرِصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت انسانی حقوق نے ملک بھرمیں بچوں کیساتھ بداخلاقی سے متعلق رپورٹ پیش کی، یہ رپورٹ اوراس میں موجود اعداو شمارنجی تنظیم سے حاصل کیے گئے تھے۔وزارت انسانی حقوق نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کوبتایا کہ گزشتہ 5 برس کے دوران ملک بھرمیں بچوں سے بد اخلاقی کے 17 ہزار862 واقعات رپورٹ ہوئے۔ لڑکیوں سے بداخلاقی کے 10 ہزار620 جبکہ لڑکوں سے 7 ہزار 242 واقعات رپورٹ ہوئے۔

مزید :

صفحہ آخر -