عادی درخواست گزارشاہداورکزئی کے سپریم کورٹ میں داخلے پرپابندی عائد

عادی درخواست گزارشاہداورکزئی کے سپریم کورٹ میں داخلے پرپابندی عائد

  

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے عادی درخواست گزار شاہد اورکزئی کے سپریم کورٹ میں داخلے پابندی عائد کردی اور سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریوں میں داخلہ بند کرنے کا حکم دیدیا۔ شاہد اورکزئی نے جسٹس منصورعلی کی تقرری کیخلاف بھی درخواست دائرکی تھی،دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں جسٹس منصورعلی نے ایساکیاکہاجس پردرخواست دی؟،جسٹس منصورعلی شاہ کی تقرری میں غلطی کیاہے؟۔اس پر شاہد اورکزئی نے کہا کہ میری درخواست 2روزمیں ہی سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میں نے بطورچیف جسٹس رولزکونرم کردیاتھا،آپ کیس کے میرٹ پر بات کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپ کاسپریم کورٹ میں داخلہ بندکررہے ہیں،عدالت نے حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ شاہد اورکزئی درخواست گزار ہے،شاہداورکزئی ججزکوبدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس پر شاہد اورکزئی نے کہا کہ آپ میراسپریم کورٹ میں داخلہ کیسے بند کرسکتے ہیں؟،چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اس شخص کوروسٹرم سے ہٹاکر باہرنکالاجائے۔

مزید :

صفحہ آخر -